دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آ گیا ہے جبکہ تربیلا اور گڈو بیراج پر بھی اسی نوعیت کی صورتحال ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جبکہ دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا پر بھی نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر سیلابی صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں