محکمہ موسمیات نے 24 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ربیع الاول 1447 ہجری کا آغاز 25 اگست بروز پیر متوقع ہے۔ کراچی میں چاند دیکھنے کے اچھے امکانات ہیں۔ چاند کی پیدائش 23 اگست صبح 11 بج کر 6 منٹ پر ہوگی۔ 24 اگست کی شام مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا۔ 24 اگست کو چاند کی عمر 32 گھنٹے 17 منٹ ہوگی۔ غروب آفتاب کے بعد چاند 44 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ چاند دیکھنے کے لئے اس کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں