ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نےاہم فیصلہ کرلیا

 لاہور میں پاکستان بھر کی توجہ کا مرکز بن جانے والے انتخابی حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب سے پہلے جاری سیاست میں آج اہم بریک تھرو ہونے کا امکان واضح ہو رہا ہے۔ اہم سیاسی جماعت نے الیکشن میں اپنا امیدوار نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ابھی اس کا رسمی اعلان نہیں ہوا۔

لاہور کا حلقہ این اے 129ضمنی الیکشن پاکستان بھر کے سیاسی مبصرین اور عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ قومی سمبلی کے اس حلقہ کی نشست میاں اظہر کے انتقال کر جانے سے خٓالی ہوئی ہے۔آج پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے  کا فیصلہ کر لیا۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ  پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کےدرمیان ایک معاہدہ طے ہواتھا جس کے مطابق یہ طے ہوا  کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دوسری پوزیشن پر رہنے والی پارٹی کو ضمنی الیکشن  میں اپنا امیدوار دینے کا ترجیھی حق ہو گا۔ اس امیدوارکوباقی اتحادی جماعتیں سپورٹ کریں گی۔
اس معاہدہ کے تحت اب پیپلز پارٹی نے طے کیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے سامنے آ چکے امیدوار کو ہی وہ بھی سپورٹ کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدا مین پیپلز پارٹی نے این اے  129 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے داخلی سیاسی عمل شروع کیا تھا۔ پیپلزپارٹی کواین اے129کےٹکٹ کیلئے 2 امیدواروں کی دراخوستیں موصول ہوئیں۔ تاحال دونوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کےمتعددرہنماؤں نے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے امیدوار کی حمایت کرنے کی رائے دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما  نیئر حسین بخاری نے بتایا کہ  تاحال این اے 129 سے کس کو ٹکٹ دینا ہے فیصلہ نہیں کیا۔ ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی جانب سےکیاجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close