اربوں روپے کے زکوٰۃ فنڈز جاری

محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب کی طرف سے مستحقین زکوٰۃ کے لیے اربوں روپے کے زکوٰۃ فنڈز کا اجراء کر دیا گیا ہے

 یہ رقوم گزارہ الاؤنس (جنرل) و گزارہ الاؤنس(نابینا)کے علاوہ کالجز و یونیورسٹی کے غریب طلباء و طالبات کے وظائف کے طور پر جاری کی گئی ہیں –
مستحقین زکوٰۃ کی اکثریت نے اب تک جاز کیش کے ذریعے بائیومیٹرک ویریفکیشن کے بعد اپنی رقوم وصول کر لی ہیں – باقی مستحقین رقوم کی وصولی میں کسی قسم کی کٹوتی، کمی یا عدم ادائیگی کی صورت میں واٹس ایپ اپنی شکایت بذریعہ وائس نوٹ یا کال درج کروا سکتے ہیں –

  شکایت کے ازالے کے لئے مستحقین زکوٰۃ اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنرآفس میں بھی رجوع کر سکتے ہیں –

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close