صحافی خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل

سول اسپتال حیدرآباد میں کراچی کے صحافی خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خاور حسین کی موت کے بارے میں ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ خودکشی تھی یا قتل۔ انہوں نے بتایا کہ نمونے لیے گئے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد ہی رائے دی جاسکے گی۔ ڈاکٹر وسیم خان کے مطابق میڈیکل بورڈ تین افراد پر مشتمل ہے، جس میں فارنزک ایکسپرٹ بھی شامل ہیں۔ خاور حسین کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا۔ ابتدائی رپورٹ ایک دو دن میں جاری کر دی جائے گی جبکہ حتمی رائے فائنل رپورٹ کے بعد دی جائے گی۔

یاد رہے کہ سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر خاور حسین کی لاش ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی تھی۔ ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ کے مطابق خاور حسین کا آبائی گھر سانگھڑ میں واقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close