کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس کے دوران بیوٹم یونیورسٹی کے لیکچرر کا اعترافی بیان جاری کیا گیا، جس میں ملزم نے ریاست سے غداری اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کا اقرار کیا۔
لیکچرر نے بتایا کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ٹیلی گرام ایپلی کیشن کا استعمال کیا جاتا تھا اور اسے حربیار کی جانب سے اہداف دیے جاتے تھے۔ ملزم نے کہا کہ ریاست نے اسے عزت و وقار دیا لیکن اس کے باوجود اس نے وطن سے غداری کی، جس پر وہ شرمندہ ہے۔ انہوں نے طلبہ اور نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو انتشار پھیلانے والی تنظیموں سے دور رکھیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے یوم آزادی پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ انہوں نے بی ایل کے سہولت کار پروفیسر کی گرفتاری کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ عوام ایسے عناصر سے دور رہیں جو محرومی کا بیانیہ بنا کر گمراہ کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں