اسلام آباد: ملک میں جاری شدید مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 650 سے تجاوز کرگئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 26 جون سے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی حادثات میں 657 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 171 بچے، 94 خواتین اور 392 مرد شامل ہیں، جب کہ 920 افراد زخمی بھی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ تباہی خیبر پختونخوا میں ہوئی، جہاں مختلف حادثات میں 373 افراد جاں بحق ہوئے اور متعدد لاپتا ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 164، سندھ میں 28، بلوچستان میں 20، گلگت بلتستان میں 32، آزاد کشمیر میں 15 اور اسلام آباد میں 8 ہلاکتیں ہوئیں۔ مون سون بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں