چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ شمالی پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں اگلے 3 سے 4 ہفتے کے دوران کلاؤڈ برسٹ کا خدشہ ہے، جس سے خیبرپختونخوا جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں اور عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے 328 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل گلگت بلتستان میں بھی کلاؤڈ برسٹ کے بعد شدید تباہی ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں