وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک روز کی توسیع کر دی ہے۔ اب ملک بھر کے نامزد بینکوں میں پیر، 18 اگست کو بھی حج درخواستیں جمع کرائی جا سکیں گی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک 12 روز کے دوران 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 7 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ توسیع کا فیصلہ عوامی سہولت اور “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ جیسے ہی مختص کردہ نشستیں مکمل ہو جائیں گی، درخواستوں کی وصولی فوری طور پر بند کر دی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں