سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ سے کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی خاور حسین کی لاش ملی ہے۔
متوفی خاور حسین کراچی میں نجی ٹی وی چینل سے منسلک تھے، ان کا آبائی گھر سانگھڑ میں ہے، ان کی نعش گاڑی سے ملی ہے جبکہ ان کے سر میں گولی لگی ہوئی تھی۔
ڈی آئی جی پولیس نے بتایا ہے کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ واقعہ کیسے پیش آیا، پولیس ٹیم ہر پہلو سے تفتیش شروع کر رہی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے جا رہے ہیں، گاڑی سے ملنے والے اسلحہ کو فرانزک لیب بھیجا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی ہلاکت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔
ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ کی نگرانی میں خاور حسین کا پوسٹ مارٹم ہو گیا ہے، فنگر پرنٹس حاصل کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے، صحافی خاور حسین کے والدین امریکا سے آج پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، لاش حیدر آباد سردخانے میں منتقل کی جائے گی۔
دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صحافی خاور حسین کی غیرطبعی موت کا نوٹس لیا ہے اور آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ نے پولیس کے بہترین افسرکو تفتیش سونپنےکی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ تحقیقات کرکے موت کی اصل وجہ کا پتا لگایا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں