اموات کی تعداد 645 ،افسوسناک خبر

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق رواں سال 26 جون سے 16 اگست تک ملک بھر میں مختلف حادثات کے باعث 645 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 151 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے سب سے زیادہ 144 اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں۔ جاں بحق افراد میں 124 مرد، 16 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں 107 مرد، 20 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اب تک 314 افراد جاں بحق اور 156 زخمی ہو چکے ہیں۔

صوبے میں مجموعی طور پر 159 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 97 کو جزوی جبکہ 62 کو مکمل نقصان ہوا۔
زیادہ تر حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام کے علاقوں میں پیش آئے۔

سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر رہا، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 209 تک پہنچ چکی ہے، جو کہ صوبے میں سب سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close