پاکستان کے 40 بلین ڈالر مالکان کی رپورٹ جاری

چیئرمین اکنامک پالیسی بزنس ڈیولپمنٹ بورڈ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان کی 40 بلین ڈالر مالیت رکھنے والی امیر ترین شخصیات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

اپنے بیان میں سابق نگراں وزیر نے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والے یہی افراد ہیں جو اربوں کا ٹیکس دیتے ہیں اور لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو آئی ایم ایف پر انحصار کرنے کے بجائے ان شخصیات سے فائدہ اٹھانا چاہیے، کیونکہ مشکلات کے باوجود یہ لوگ کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وزراء اور سیکریٹریز کو بیرون ملک دوروں پر لے جانے کے بجائے ان سرمایہ کاروں کو شامل کرے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھ سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close