پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، دھماکے

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں میریان پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کیا۔

دو بم دیوار کے ساتھ گرے اور زوردار دھماکے سے پھٹ گئے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واقعے میں اسٹیشن کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا لیکن اہلکار محفوظ رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close