ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟پیشگوئی سامنے آگئی

ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند کب نظر آئے گا؟ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی جانب سے اہم پیش گوئی سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کی تاریخ کا تعین ممکن ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ ربیع الاول کا نیا چاند 23 اگست 2025 کو صبح 11 بجکر 6 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ 24 اگست کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہو چکی ہوگی، جو رویت کے لیے مناسب عمر سمجھی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق، ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب ہونے کے درمیان تقریباً 45 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جو چاند دیکھنے کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا — بشرطیکہ موسم صاف رہے۔

پاکستان میں 12 ربیع الاول کب ہوگی؟

چاند کی متوقع رویت کی بنیاد پر، ربیع الاول کا آغاز 25 اگست 2025 (اتوار) کو ہوگا، اور 12 ربیع الاول بروز جمعہ، 5 ستمبر 2025 کو منائے جانے کا امکان ہے۔

عید میلاد النبی ﷺ کی اہمیت

عید میلاد النبی ﷺ مسلمانوں کے لیے انتہائی اہم اور بابرکت دن ہے، جس روز اہلِ ایمان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں مذہبی جوش و خروش کا اظہار کرتے ہیں۔ ملک بھر میں جلسے، جلوس، نعتیہ محافل، قرآن خوانی، اور درود و سلام کی محافل منعقد کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر اتحاد، محبت، اور رواداری کے پیغامات عام کیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close