ملازمین کے لیےاچھی خبر ، نئی اسکیم کا اجرا

 

پورٹ ٹرسٹ ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس اسکیم کا اجرا کردیا گیا، جس کا مقصد ملازمین کو بہتر اور بروقت علاج فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی صدارت میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس اسکیم کے اجرا کا اعلان کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس اسکیم کا مقصد ملازمین کو بہتر اور بروقت علاج فراہم کرنا ہے، جس کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال پینل میں شامل کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کا انتخاب شفاف اور مسابقتی عمل کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ معیاری طبی سہولیات یقینی بنائی جا سکیں۔

محمد جنید انوار نے مزید کہا کہ ملازمین کی صحت اور فلاح اولین ترجیح ہے، اسکیم سے تمام ورکروں کو معیاری علاج کی سہولت ملے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آفیسرز کے ساتھ تمام اسٹاف کے لیے میڈیکل چیک اپ لازمی ہوگا، تاکہ قبل از وقت بیماریوں کی تشخیص کر کے علاج کو آسان بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اس اقدام سے طویل المدتی اخراجات میں کمی اور ملازمین کی مجموعی صحت میں بہتری آئے گی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close