عمران خان کی رہائی کے لیے پُرامن احتجاج

ناروے میں پارلیمنٹ کے باہر تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنان نے عمران خان کی رہائی کے لیے پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں نارویجن سیاستدانوں، تحریک انصاف ناروے کے عہدے داران، کارکنان اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ملک کے خیر خواہ ہیں اور عوام کے لیے مثبت سوچ رکھتے ہیں، انہیں جیل میں رکھا گیا ہے، جبکہ ملک کو لوٹنے والے آزاد گھوم رہے ہیں اور حکومت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close