بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ

کراچی: وفاقی حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا سب سے بڑا سویلین اعزاز نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اعزاز آج انہیں اور ان کے ہمراہ وفد کو دیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کو یہ اعزاز بھارت کے خلاف حالیہ جنگ کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کرنا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری کو بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا اور یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کا امن بیانیہ بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر حملہ کیا، جس کے جواب میں پاکستان نے 6 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور متعدد ایئرفیلڈز کو تباہ کیا۔ 4 روزہ اس جنگ میں بھارت نے امریکا سے مدد طلب کی، جس کے بعد جنگ بندی ممکن ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close