جشن آزادی ایوینٹس، کون کون سے راستے بند ہونگے؟ جانئے

جشنِ آزادی اور “معرکہ حق” کی مناسبت سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی میوزیکل نائٹ کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اس تقریب کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کے لیے تفصیلی اقدامات کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ پلان کے تحت صرف اسٹیکر یافتہ گاڑیاں نیشنل اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 1 اور 11 سے داخل ہو سکیں گی۔ دیگر شہری اپنی گاڑیاں ایکسپو سینٹر یا چائنا گراؤنڈ میں پارک کریں گے، جہاں سے انہیں شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم اور سر شاہ سلیمان روڈ پر ممکنہ ٹریفک دباؤ سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔ کمرشل گاڑیوں جیسے بسیں اور منی بسوں کو بھی متبادل راستوں کی جانب موڑا جائے گا، جبکہ ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔

ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سروس روڈ پر پارک نہ کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ تقریب کے دوران آمد و رفت محفوظ اور بلا تعطل رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close