لاہور: حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر 15 اگست بروز جمعہ کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
معروف صوفی بزرگ حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اس اعلان کے بعد لاہور میں 14 اگست (یوم آزادی)، 15 اگست (عرس مبارک) اور ہفتہ، اتوار کو ملا کر مجموعی طور پر چار دن کی تعطیلات ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں