بیرون ملک جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے یورپ کے بعد دیگر ممالک کے لیے بھی فلائٹ آپریشن کی بحالی پر کام شروع کر دیا ہے، اور بارسلونا و میلان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی ایئرلائن کو ہدایت دی ہے کہ وہ بارسلونا اور میلان کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرے، تاکہ ان شہروں میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے ان دونوں یورپی شہروں کے لیے پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے ابتدائی منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے مزید آسانیاں متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ یورپ میں فلائٹ آپریشن کی بحالی کے بعد پی آئی اے نے سب سے پہلے لاہور سے پیرس کے لیے پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ فرانس میں تعینات پاکستانی سفیر نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا تھا، جبکہ فرانسیسی سفارتکاروں نے بھی وطن واپسی کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پرواز کا انتخاب کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close