نوجوانوں کے لئے ایک لاکھ لیپ ٹاپ، بڑی خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کی جائے گی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ لیپ ٹاپس سود پر مبنی قرضوں کے تحت چلنے والی لیپ ٹاپ اسکیم سے ہٹ کر دیے جائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، اور قومی ترقی کے لیے میرٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں پاکستان کے دلیر جوانوں نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 سے 10 مئی کے دوران افواجِ پاکستان نے دشمن پر بھرپور وار کیے، پاک فضائیہ نے دشمن کے چھ طیارے، جن میں چار رافیل بھی شامل تھے، تباہ کیے، اور بھارت کا غرور 10 مئی کو خاک میں ملا دیا گیا۔

وزیراعظم نے خبردار کیا کہ دشمن یاد رکھے، پاکستان کے حصے کا پانی چھیننے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت پاکستان کے پانی کی ایک بوند بھی نہیں روک سکتا، کیونکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ایسا اقدام ممکن نہیں۔ اگر بھارت نے ایسی کسی کوشش کی تو اسے ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ وہ کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close