پی ٹی آئی کی ملاقات نہ ہونے کی شکایت پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جیل حکام عدالتی احکامات کے مطابق عمل کرتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے اقدامات کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آج پولیس نے غلطی سے روکا ہے تو کل عدالت میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کرلیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس اب صرف عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا مسئلہ رہ گیا ہے تو اسی پر بات کر لیتے ہیں۔ جب وزیر اعظم مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں تو وہاں ملاقات سے ہی بات کا آغاز کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close