14 اگست کو 14 گھنٹے گیس کی بندش کا اعلان

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اعلان کیا ہے کہ واٹر بورڈ کی درخواست پر ان کی پائپ لائنوں کی بحالی کے لیے تعاون کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ایس ایس جی سی کو اپنی مرکزی گیس سپلائی لائن ہارون آباد سے سائٹ ایریا منتقل کرنا پڑے گی۔

ترجمان کے مطابق، اس منتقلی کے دوران جمعرات، 14 اگست کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی 14 گھنٹوں کے لیے معطل رہے گی۔

گیس بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں شیر شاہ، سائٹ، جہان آباد، لاشاری محلہ، میٹروویل کے تمام بلاکس، پٹھان کالونی، پرانا گولی مار، ریکسر کالونی، مسلم آباد اور ان کے اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سائٹ انڈسٹریل ایریا، گلبائی، ماری پور اور منوڑہ کے علاقوں میں بھی اسی روز گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔ ترجمان نے صارفین سے اس دوران پیش آنے والی تکلیف پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 10 اگست کو بھی کورنگی صنعتی ایریا میں جام صادق پل کے قریب 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے باعث قریبی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی معطل کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close