بے روزگار نوجوان ہو جائیں تیار ، ملازمت کرنے کا سنہری موقع

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے مختلف شعبوں میں نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے، جو نوجوانوں کے لیے ملازمت حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت مختلف شعبوں میں ملازمت کے مواقع دستیاب ہیں، اور خواہشمند امیدوار صرف آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

بھرتیاں جن شعبوں میں کی جا رہی ہیں، ان میں شامل ہیں: ورچوئل بلڈ بینک، البیرونی سینٹر، پنجاب پولیس ویمن سیفٹی 2، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ، میثاق منارٹی سینٹر، پی ایس سی اے پبلک سیفٹی ایپ، پی ایس سی اے اسکول آف پولیس ٹیکنالوجی، اور نیا ایمرجنسی 15 سسٹم۔

درخواست دینے کے لیے صرف آن لائن طریقہ قابل قبول ہے۔ ہاتھ سے لکھی گئی، براہ راست جمع کروائی گئی، یا مقررہ تاریخ کے بعد دی گئی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔

وہ امیدوار جو غیر ملکی تعلیمی اداروں سے ڈگری حاصل کر چکے ہیں، ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے مساویت کا سرٹیفکیٹ فراہم کریں۔

گورنمنٹ یا نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں متعلقہ ادارے کی وساطت سے جمع کروائیں۔ صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close