اسلام آباد: پاکستان نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 18 جولائی 2024 کو مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا۔ دونوں تنظیمیں ملک میں متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث رہی ہیں، جن میں جعفر ایکسپریس اور خضدار بس حملے شامل ہیں، جن سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف ایک مضبوط دیوار کی حیثیت رکھتا ہے اور اپنی قربانیوں کے ذریعے انسدادِ دہشتگردی میں اہم کامیابیاں حاصل کر چکا ہے۔ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ، ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے اور عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں