آڈٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان سری لنکا، بنگلادیش، عراق، سوڈان اور گنی بساؤ سے 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر (تقریباً 86 ارب روپے) کی ریکوری میں ناکام رہا۔ یہ رقم 80 اور 90 کی دہائی میں دیے گئے ایکسپورٹ کریڈٹ کے تحت واجب الادا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق عراق کے ذمے سب سے زیادہ 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر ہیں، سوڈان 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا مقروض ہے، گنی بساؤ سے 36 لاکھ 53 ہزار ڈالر، جبکہ بنگلادیش کو شوگر پلانٹ اور سیمنٹ کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں