پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی ضمانت سے متعلق 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کی ہدایت دی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ضمانت کے فیصلے میں دی گئی فائنڈنگز کو فی الحال زیر بحث نہیں لایا جائے گا، کیونکہ ان پر بات کرنے سے کسی ایک فریق کا کیس متاثر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی قانونی معاملات میں نہیں جائیں گے اور فریقین کو نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے بات کرنے کی اجازت مانگی، تاہم چیف جسٹس نے انہیں اس موقع پر روسٹرم پر بولنے کی اجازت نہیں دی۔ عدالت نے دونوں جانب کے وکلاء کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت تک قانونی سوالات پر مکمل تیاری کریں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ، جس میں میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی شامل تھے، نے سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close