عمران خان جیل میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں،وزیر ریلوے کا بڑا دعویٰ

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف جیل میں عملے کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور جونیئر و سینئر افسران کے لیے نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں، حالانکہ جیل میں انہیں کھانے پینے سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل کی سختیاں برداشت نہیں کر پا رہے، لیکن ان کے پاس کوئی راستہ بھی نہیں، کیونکہ وہ جیل سے اُڑ کر باہر نہیں جا سکتے۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ ملک میں ہر انتخاب متنازعہ رہا ہے، اور 2013 کے انتخابات میں بھی بانی تحریک انصاف نے انہیں شکست دی تھی۔ ان کے بقول، بانی پی ٹی آئی کو 25 ہزار بیلٹ پیپرز پہلے سے اسٹمپ شدہ دیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close