پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے بری خبر

تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں امن عامہ کے قانون سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے حراست میں لیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق، ہوسٹل سٹی میں تقریباً 40 کارکنان ایک کانفرنس میں شریک تھے جو ممکنہ دھرنے سے متعلق تھی۔ پولیس کے چھاپے کے دوران کارکنان بینرز اور ڈنڈوں سے لیس تھے اور انہوں نے اشتعال انگیز نعرے بازی شروع کر دی۔

مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان 14 اگست کو دھرنے میں شرکت کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کو دیکھ کر کارکنان نے مزاحمت کی اور دھاوا بول دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close