تعطیل کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یومِ آزادی کے موقع پر 14 اگست کو ملک بھر میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت مرکزی بینک سمیت تمام تجارتی بینک بند رہیں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست بروز جمعرات اسٹیٹ بینک آف پاکستان معمول کے مطابق خدمات انجام نہیں دے گا، جبکہ تمام کمرشل بینک بھی اس دن بند ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی قوم 14 اگست کو وطن عزیز کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ جوش و خروش سے مناتی ہے، اور اسی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری سطح پر تعطیل کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close