موٹر وے پولیس کا بڑا فیصلہ،اب ڈرائیور نہیں مسافروں کو بھی یہ کرنا پڑے گا

موٹر وے پولیس نے تمام مسافروں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت نہ صرف ڈرائیور بلکہ گاڑی میں موجود ہر مسافر کو سفر کے دوران سیٹ بیلٹ پہننا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق بسیں، کوچز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں سیٹ بیلٹ کا استعمال اب ضروری قرار دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ ڈرائیور اور عملہ ہر حال میں سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

اگر کسی گاڑی میں سیٹ بیلٹ کی سہولت موجود نہ ہوئی تو ایسی گاڑی کو موٹر وے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں مسافروں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close