عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد قرار

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کی نیلامی سے متعلق خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی، اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اس حوالے سے کوئی عدالتی احکامات موجود نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اس کیس میں پہلے ہی سرنڈر کر چکے ہیں، جبکہ فیصلے میں ان کی کسی بھی جائیداد کا ذکر نہیں۔ نیلامی کے احکامات صرف اشتہاری ملزمان تک محدود ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ عدالت کے حکم پر ضلعی انتظامیہ تین جائیدادوں کی نیلامی کر رہی ہے، جن میں موضع موہڑہ نور میں 405 کنال اور 248 کنال اراضی، اور 3 کلب روڈ اسلام آباد کی زمین شامل ہیں۔ یہ زمینیں مفرور ملزمان کے اشتہاری ہونے پر ضبط کی گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close