ادارۂ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد 49 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جن میں سب سے زیادہ گدھے صوبہ پنجاب میں پائے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق:
- پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ 3 ہزار ہے، جو تمام صوبوں سے زیادہ ہے۔
- سندھ میں گدھوں کی تعداد 10 لاکھ 81 ہزار ہے، جو دوسرے نمبر پر ہے۔
- خیبرپختونخوا میں یہ تعداد 7 لاکھ 82 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
- بلوچستان میں گدھوں کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار ہے، جو دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔
- جبکہ اسلام آباد میں صرف 4 ہزار گدھے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق:
- پنجاب میں بلوچستان کے مقابلے میں 17 لاکھ 73 ہزار گدھے زیادہ ہیں۔
- خیبرپختونخوا کے مقابلے پنجاب میں 16 لاکھ 21 ہزار گدھے زیادہ ہیں۔
- اور سندھ کے مقابلے پنجاب میں 13 لاکھ 22 ہزار کی برتری ہے۔
یہ اعداد و شمار زراعت شماری رپورٹ 2024 کا حصہ ہیں، جو ملک میں مویشیوں اور زراعت سے متعلق تفصیلات فراہم کرتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں