ریلوے ٹریک پر دھماکا, بڑا نقصان

مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے روانہ ہو کر سپیزنڈ کے مقام پر پہنچی، جہاں ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سبی کے علاقے میں بھی ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا، جس میں جعفر ایکسپریس ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close