علی امین اچھے بچے ہیں، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا اہم بیان

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور “اچھے بچے” ہیں اور اسلام آباد سے جو بھی ٹاسک ملتا ہے، اسے مکمل کرتے ہیں۔

بھٹ شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ چاہے قلعہ بالاحصار سے نکلنا ہو یا ڈی چوک سے، گنڈاپور ہمیشہ ہدایت پر عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی مطلوبہ نمبر پورے ہوئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کے مطابق، پی ٹی آئی کے منتخب 6 سینیٹرز میں سے ایک حلف لینے کے لیے نہیں آسکتا، جبکہ باقی 5 میں سے بھی ایک ان کا حمایتی ہے جو وقت آنے پر ان کے حق میں ووٹ دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے تھے “این آر او نہیں دیں گے”، مگر اب انہیں خوابوں میں بھی این آر او نظر آنے لگا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صوبائی حکومت گرانے کی کسی سازش میں ملوث نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close