پی ٹی آئی سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست، جانئے تفصیلات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے بانی عمران خان سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

شاہ محمود قریشی کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور سے عمران خان کے نام ایک پیغام بھیجا ہے، جس میں انہوں نے تجویز دی ہے کہ ضمنی انتخابات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ دوبارہ غور طلب ہے۔ قریشی کا کہنا ہے کہ سیاسی میدان کسی صورت خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی دباؤ، انتقامی کارروائیوں اور جبر کے باوجود پی ٹی آئی کو انتخابی عمل کا حصہ بننا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے وکلاء کو ہدایت دی ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات کر کے ان تک یہ پیغام ضرور پہنچائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close