اہم شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹونی ہیمنگ نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے، تاہم ان کے استعفیٰ کی وجوہات فی الحال ظاہر نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے 15 جولائی 2024 کو اعلان کیا تھا کہ ٹونی ہیمنگ کو دو سالہ معاہدے کے تحت چیف کیوریٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کا مقصد پانچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچز کے لیے پچز کی تیاری تھا، جن میں دو میچ اگست/ستمبر 2024 میں بنگلادیش کے خلاف اور تین میچ اکتوبر 2024 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے تھے۔

اس کے علاوہ، انہوں نے 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور یو اے ای میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پچز کی تیاری کی نگرانی بھی کی۔

ٹونی ہیمنگ کرکٹ وکٹوں کے شعبے میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جنہیں تقریباً چالیس سال کا بین الاقوامی تجربہ حاصل ہے۔ وہ آسٹریلیا کے معروف کرکٹ گراؤنڈز جیسے میلبورن، پرتھ اور تسمانیہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں، اور بنگلادیش، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای جیسے ممالک میں بھی کام کر چکے ہیں۔

2007 سے 2017 تک وہ دبئی میں آئی سی سی کے ہیڈ کیوریٹر رہے، جہاں انہوں نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی پچز کی تیاری کی نگرانی کی، جو 2009 سے 2019 تک پاکستان کا ہوم گراؤنڈ بھی رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close