لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پاکستانی حدود میں ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی جس پر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ ڈرون سرویلنس کے لیے استعمال ہو رہا تھا اور اس میں کوئی بارود موجود نہیں تھا۔ حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں