ملتان میں راجا رام پھاٹک کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثے میں 14 گائیں اور ایک چرواہا جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 100 سے زائد جانور ریلوے ٹریک عبور کر رہے تھے۔ ٹرین کا ہارن بجنے پر جانوروں میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 14 گائیں ٹرین کی زد میں آ گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے چرواہے کی شناخت محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ حادثہ راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کے ساتھ پیش آیا۔ چرواہے کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں