خوفناک دھماکہ ، بڑا نقصان

مانسہرہ کے علاقے کاغان میں واقع گاؤں پھاگل کی ایک دکان میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد متاثر ہوئے۔ بچے اس وقت اسکول جا رہے تھے جب وہ دھماکے کی زد میں آ گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر بالاکوٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close