پاکستان سے ایران و خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس کا آغاز

اسلام آباد: پاکستان سے ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس کے آغاز کا بڑا قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ حکومت نے فیری سروس کے لیے نجی کمپنی کو باقاعدہ لائسنس جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ درخواست سات سال قبل جمع کرائی گئی تھی جس پر اب منظوری دی گئی ہے۔ نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد عمر نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں فیری سروس ایران کے لیے شروع کی جائے گی، جبکہ اگلے مراحل میں سعودی عرب، عمان، عراق اور متحدہ عرب امارات تک اس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ اس فیری سروس کے آغاز سے تجارت، لاجسٹکس اور عوامی سفر کو فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک-عراق فیری سروس دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ثابت ہوگی، اور ایران و جی سی سی ممالک کے لیے فیری روٹس پر مزید کام جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close