پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض یہ ضمانت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس مدت کے دوران انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) فیصل آباد نے زرتاج گل کو غیر موجودگی میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے، اور ان کے وکیل کے مطابق وہ لاہور ہائی کورٹ میں اس سزا کے خلاف اپیل دائر کرنا چاہتی ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں اور اس بنا پر حفاظتی ضمانت کی حقدار نہیں، تاہم عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئین کے تحت ہر شہری کو انصاف تک رسائی اور شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ چونکہ زرتاج گل نے عدالت کے سامنے خود کو پیش کیا ہے، اس لیے مناسب سمجھا جاتا ہے کہ انہیں لاہور ہائی کورٹ میں اپیل کا موقع دیا جائے۔ لہٰذا، انہیں لاہور ہائی کورٹ میں سرنڈر ہونے تک گرفتار نہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close