ہماری ناک کٹوا دی، گورنر کے پی کی وزیراعلیٰ پر تنقید

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور ہماری ناک کٹوادی۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردوں کو صوبے میں لانے والے یہی لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی صوبے کو کسی دوسری ریاست سے بات کرنے کا اختیار نہیں، یہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close