پی ٹی آئی ارکان کی احتجاجی واک، پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس پر روک دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ نے نااہلی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک احتجاجی واک کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر ہی روک دیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، اس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ارکان اسمبلی کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج یا اجتماع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پولیس نے خبردار کیا کہ اگر مظاہرین نے پیش قدمی کی تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس صورتحال کے بعد پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی، جن میں بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر، علی محمد، ثناء اللّٰہ مستی خیل اور دیگر شامل تھے، پولیس سے مذاکرات کے بعد واپس پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت میں چلے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close