پاپولر ہونے سے جرائم معاف نہیں ہو سکتے، خبردار کر دیا گیا

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ صرف مقبول ہونا کسی کے جرائم کو معاف نہیں کر سکتا، نو مئی کے تمام واقعات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی کارستانی تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کا آئینی حق ضرور ہے، لیکن اس کے لیے کچھ شرائط ہیں جنہیں پورا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں محض 950 افراد ہی دو دو، چار چار کے گروپوں میں سڑکوں پر نکلے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے لیے عوامی حمایت باقی نہیں رہی۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ وفاقی سطح پر کسی بھی منتخب رکنِ قومی اسمبلی کو حراست میں نہیں لیا گیا، تمام اراکین اسمبلی میں موجود تھے، کھانا کھاتے اور گپ شپ کرتے رہے۔ پنجاب میں جن افراد کو حراست میں لیا گیا، انہیں بھی بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close