وزیر اعظم کی تنخواہ کے حوالے سے اہم انکشاف

پاکستان کے پارلیمانی نظام میں سب سے اعلیٰ عہدہ ہونے کے باوجود، وزیراعظم کی تنخواہ دیگر وزرا، ارکانِ پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام کے مقابلے میں نہایت کم ہے، جس کا انکشاف حال ہی میں سینیٹ میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی ایک رپورٹ میں ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اس وقت 13 لاکھ روپے ماہانہ ہے، جب کہ حالیہ اضافے کے بعد ارکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے برعکس وزیراعظم پاکستان کی بنیادی تنخواہ صرف 1 لاکھ 7 ہزار 280 روپے ہے، اور مختلف الاؤنسز سمیت مجموعی رقم تقریباً 2 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نہ تو تاحیات سیکیورٹی کے مستحق ہوتے ہیں، نہ ہی انہیں ٹیکس میں کوئی خصوصی رعایت یا ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے منصب کی تنخواہ بھی وصول نہیں کر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close