اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران جانے والے شیعہ زائرین پر سڑک کے ذریعے سفر پر پابندی جائز وجوہات کی بنیاد پر عائد کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایرانی حکام سے درخواست کی تھی کہ وہ کوئٹہ سے زائرین کے لیے پروازیں شروع کریں، جس کے بعد ایران نے کوئٹہ سے ایک پرواز کا آغاز کر دیا ہے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آج چوتھا دن ہے کہ اشتہار کے ذریعے نجی فضائی کمپنیوں کو ایران کے لیے پروازیں چلانے کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نجی لائسنس ہولڈرز کو بھی ایران کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے تاکہ زائرین کو سہولت میسر آ سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں