اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو 26ویں آئینی ترمیم میں بہتری کے لیے مل بیٹھ کر بات چیت کی دعوت دے دی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ “آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ اس ترمیم کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے، ہم کل بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں۔” انہوں نے زور دیا کہ ماحول کو کشیدہ کرنے یا کاغذات پھاڑنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، صرف بات چیت کے ذریعے ہی کوئی راستہ نکل سکتا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم کا مقصد عدالتوں سے پارلیمان کی بے توقیری کا سلسلہ روکنا تھا، اور ترمیم کے بعد زیر التوا مقدمات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ججوں کی تقرری کا یہی طریقہ رائج ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں