عطاء تارڑ کا دو ٹوک پیغام

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہا ہے اور آئندہ بھی لڑتا رہے گا۔ عطاء تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔ “ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ ایک دن انہیں ان کا حقِ خودارادیت ضرور ملے گا۔”

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج نے دشمن کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا، جو تاریخ کا ایک روشن باب بن چکا ہے۔ فیلڈ مارشل کی قیادت میں لڑے گئے معرکے کو دنیا یاد رکھے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت کو عسکری اور سفارتی محاذوں پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اور “جب بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو نہ صرف اس کا جہاز گرا بلکہ مودی کا غرور بھی خاک میں ملا۔”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ افواجِ پاکستان کی بہادری کو مختلف ملٹری اسکولوں میں بطور کیس اسٹڈی پڑھایا جا رہا ہے، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close