امریکہ نے شادی شدہ جوڑوں کے لیے گرین کارڈ کے قوانین سخت کر دیے ہیں جس میں شادی کی تصویریں اور رشتہ داروں کے حلف نامے لازمی قرار دیے گئے ہیں۔ امریکی امیگریشن ادارے نے نئی ہدایات جاری کی ہیں جو یکم اگست سے نافذ العمل ہو چکی ہیں اور تمام درخواستوں پر لاگو ہوں گی۔ اب درخواست گزاروں کو شادی کے بعد کی تصاویر، مشترکہ مالی دستاویزات اور دوستوں یا رشتہ داروں کے حلف نامے جمع کروانے ہوں گے۔ ادارہ درخواست گزار کی امیگریشن ہسٹری اور مشتبہ سرگرمیوں کا بھی گہرائی سے جائزہ لے گا اور ضرورت پڑنے پر تحقیقات یا ملک بدری کی کارروائی کر سکتا ہے۔ اگر کسی کو قانونی طور پر رہنے کا اہل نہ پایا گیا تو اسے عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس دیا جائے گا ورنہ ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں